ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہادائی ندی کا مسئلہ ، یڈیورپا نے کہا ہم نہیں کرینگے حل ، کسانوں نے یڈیورپا کو لیاآڑے ہاتھ، کہا تیراخاندان غرق ہو

مہادائی ندی کا مسئلہ ، یڈیورپا نے کہا ہم نہیں کرینگے حل ، کسانوں نے یڈیورپا کو لیاآڑے ہاتھ، کہا تیراخاندان غرق ہو

Wed, 27 Dec 2017 12:59:52    S.O. News Service

بنگلورو،26؍دسمبر(ایس او نیوز)مہادائی ندی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے بی جے پی کے ریاستی صدر یڈیورپا نے پچھلے دنوں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مداخلت سے مہادائی ندی کے بٹوارے کا مسئلہ حل کر لیا جائیگا اور گوا حکومت اس معاملہ کو حل کرنے کیلئے تیار ہے، لیکن اسی معاملے کو فوری طور پر حل کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کی مختلف تنظیموں نے کل رات سے بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر کے بالمقابل احتجاجی دھرنا دیا، جس پر آج یڈیورپا نے کسانوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران اس بات کو واضح کیا کہ فی الوقت مہادائی ندی کے مسئلہ کو حل کرنے کی حالت میں ہم نہیں ہیں۔ انہوں نے اس معاملے کو حل نہ کرنے کی ذمہ داری کانگریس حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ندی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے گوا کے وزیر اعلیٰ نے مجھے خط لکھا ہے، لیکن کانگریس نے درمیان میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ یڈیورپا کی ان باتوں کے بعد کسانوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور یڈیورپا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ یڈیورپا وعدہ خلافی کے ماہر ہیں اور ان کی زبان سے نکلنے والی ہر بات جھوٹی ہے۔ جو بات کچھ ہی دن قبل یڈیورپا نے کہی تھی، اسے بحال رکھنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ کسانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کررہے یڈیورپا کا خاندان نہ صرف غرق ہوجائے بلکہ اُن کے خاندان کا خاتمہ بھی ہواجائے۔ کسانوں تنظیم کے نمائندے ویریش سوبر مٹھ نے کہا کہ چند دن قبل تک یڈیورپا نے یہ کہا تھا کہ میں نے گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر سے بات کی ہے اور معاملہ حل کر لیا جائیگا ، لیکن اب کہہ رہے ہیں کہ میں نے ایسا بالکل بھی نہیں کہا ہے۔ دریں اثناء آج بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے بی جے پی کی کور کمیٹی کی نشست میں بی جے پی کے لیڈروں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مہادائی ندی کے مسئلہ کے معاملے میں نہایت سنجیدگی سے نبھانے کی ضرورت تھی ، لیکن کرناٹک کے بی جے پی لیڈروں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا خمیازہ آنے والے انتخابات میں اٹھا نا پڑسکتا ہے۔ اسی مد عے کو اپوزیشن اپنا ہتھیار بنا کر عوام کے سامنے بی جے پی کوکمزور کرنے کی کوشش کریگی۔


Share: